جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت ایشیاء کا سلطان بن گیا

29 ستمبر, 2018 00:53

دبئی: بنگلادیش کو فائنل میچ میں ہراکر بھارت نے ایشیا کپ 2018 کا ٹائٹل جیت لیا۔

روہت شرما نے 48، دنیش کارتھک نے 37 اور مہندر سنگھ دھونی نے 36 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی طرف سے مستظفظر رحمان اور روبیل حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نظم الاسلام، مشرفی مرتضٰی اور محمود اللہ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلئن کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر بھارت نے بنگلادیش کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

پہلے کھیلتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 222 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

لٹن داس نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سومیا سرکار نے 33 اور مہدی حسن نے 32 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جادھو نے 2 جبکہ چاھل اور بمراہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلئین کی راہ دکھائی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top