جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مالٹے کھائیں، خوبصورت نظر آئیں

28 جنوری, 2019 18:08

(رپورٹ/حمنہ خان) سردی کا موسم شروع ہوتے ہی بازار رنگ برنگے خو شبودار اورخوش ذائقہ پھلوں سے سج جاتے ہیں۔ ان پھلوں میں سب سے زیادہ دلکش، ذائقے دار اور رسیلا پھل مالٹا ہے،

جو رنگت میں بھی دل کو بھاتا ہے اور ذائقہ میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ اس کا تعلق ترشادہ پھلوں کے خاندان سے ہے جس میں کینو، لیموں، مالٹا، مسمی شامل ہیں۔ ویسے تو ہر پھل ہی انسانی صحت کیلئے بہترین ہے لیکن یہاں بالخصوص مالٹے کے چند فوائد کا تذکرہ کیا جارہا ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور اس پھل میں صرف 85 کیلوریز ہوتی ہیں اور چربی، کولیسٹرول یا سوڈیم تو بالکل بھی نہیں ہوتے، یہی وجہ ہے کہ اس کے متعدد طبی فوائد بھی ہیں۔ جیسے

  • مالٹے کا جوس مسوڑوں سے خون آنے کو روکتا ہے
  • مالٹے کے جوس سے جلد میں نکھار پیدا ہوتا ہے
  • مالٹا بھوک بڑھاتا ہے
  • کولیسٹرول کی سطح میں ممکنہ طور پر کمی ہوتی ہے
  • امراض قلب سے سے بچاتا ہے
  • بلڈ شوگر لیول کم کرنے میں مدد گار ہے
  • نظام ہاضمہ اور موٹاپے میں کمی کا باعث ہے
  • کینسر سے بچاتا ہے

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top