جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

میکسیکو میں فائرنگ سے میئر سمیت 18 افراد ہلاک

06 اکتوبر, 2022 10:39

نیو میکسیکو : میئر سمیت 18 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ملک میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، جس کے بعد سماجی میڈیا پر عوام اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی میکسیکو کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک میونسپل ہال اور ایک گھر میں ماسک پہننے دو مسلح افراد داخل ہوئے سان میگوئل توتولاپن کے بالترتیب میئر اور سابق میئر کونراڈو مینڈوزا اور ان کے والد جوآن مینڈوزا کو قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : میکسیکو میں مہلک زلزلوں کی برسی کے موقع پر شدید زلزلہ، ایک شخص ہلاک

اس واقعے میں مجموعی طور میئر سمیت 18 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں زیادہ تر مقامی حکومت سے تعلق رکھنے والے اراکین کی ہے۔ گورنر نے جلد سے جلد تحقیقات کے بعد کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top