جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دیسی گھی کے 17فوائد

24 فروری, 2022 15:27

صدیوں سے دیسی گھی کااستعمال قد وقامت،لمبی عمر،جسمانی طاقت،اعصابی توانائی اورچستی کے لئے کیاجاتارہا ہے۔ یہ صحت اورکھانوں کاذائقہ بڑھانے کیلئے جاناماناجاتاہے۔ گزرے وقتوں میں دیسی گھی کااستعمال بہت زیادہ ہواکرتاتھالیکن وقت کے ساتھ اورمہنگائی کے دور میں دیسی گھی کی خرید لوگوں کے لئے مشکل ہوتی جارہی ہے۔

 

جہاں تک دیسی گھی کی غذائی افادیت کاتعلق ہے وہ کسی بھی اعتبارسے کم نہیں ہے ۔اعتدال میں رہتے ہوئے اگر اسکااستعمال کیاجائے توچھوٹی موٹی بیماریوں سے بچاجاسکتاہے۔ دیسی گھی کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتالیکن گھی چاہے دیسی ہی کیوں نہ ہو اسکی زائد مقدار فائدہ کے بجائے نقصان کاباعث ہوتی ہے۔

 

اس بارے میں جانئے :  ایلیو ویرا کے 9 زبردست فوائد

 

دیسی گھی کے 17فوائد

 

چھوٹے بچوں کے دانت نکلتے وقت اگر مسوڑھوں پرلگادیں تو دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔

 

اینٹی ایجنگ ہے بڑھاپے کو بڑی حد تک دوررکھنے والاقدرتی ٹانک ہے۔

 

خون کوصاف کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے۔

 

بناسپتی گھی کی طرح نقصان دہ نہیں ہے اسی لئے دل اوردماغ کوطاقت پہنچاتاہے۔

 

جسم کوموٹااوراسکی افزائش کرتاہے۔

 

جنسی بیماریوں سے بچنے کے لئے بہترین ہے۔

 

مادہ تولیدکی تمام بیماریوں اور کمزوریوں کی مناسب طریقے سے روک تھام کرتاہے۔

 

نیم گرم دودھ میں گھی ملاکراستعمال کرنے سے جسم سے ٹاکسن دورکرتاہے۔

 

اس بارے میں پڑھیں : کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے 

 

 

دیسی گھی صحت (health) ،طاقت اورتوانائی کاباعث بنتاہے۔

 

جسمانی کمزوری اورجسم ومزاج کی گرمی اورخشکی کی شکایت دور کرتاہے۔

 

آنتوں میں بیکٹیریاجمع نہیں ہونے دیتا۔

 

کھاناہضم کرتاہے اورنظام ہضم کوبہتر بناتاہے۔

 

آنکھوں پرپڑنے والے دباؤ کودور کرتاہے،آنکھوں کی صحت کے لئے اچھاہے۔

 

جوڑوں کوصحت مند رکھتاہے،جوڑوں کے درد میں مبتلاافراد کیلئے بہترین ہے۔

 

خشکی دورکرتاہے جلد پر اوربالوں پر پگھلاکربھی لگاسکتے ہیں۔

 

دماغ کے خلیوں کو صحت مند اوریادداشت کوتیزکرتاہے۔

 

دیسی گھی میں موجود وٹامن اور معدنیات جسم میں جذب ہوکر قوت مدافعت بڑھاتے ہیں۔

 

نوٹ : اس بارے میں اپنےمعالج سے ضرور مشورہ کیجئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top