جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شمالی کوریا کے 12 جنگی طیاروں کی جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب پروزایں

07 اکتوبر, 2022 09:51

سیول : شمالی کوریا کے 12 جنگی طیاروں میں سے آٹھ لڑاکا طیارے اور چار بمبار طیارے تھے، جس کا جنوبی کوریا نے بھی جواب دیا۔

شمالی کوریا کی جانب سے دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں اپنے میزائل تجربات کے چھٹے دور میں سمندر میں دو بیلسٹک میزائل فائر کیے جانے کے چند گھنٹے بعد جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب 12 جنگی طیارے اڑائے، جس کے جواب میں جنوبی کوریا نے 30 فوجی طیارے فضاء میں بھیجے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا کے آٹھ لڑاکا طیاروں اور چار بمبار طیاروں نے اڑان بھری اور اطلاعات ہیں کہ انہوں نے فضاء سے سطح پر فائرنگ کی مشقیں کیں۔ ہمارے طیاروں کی شمالی کوریا کے طیاروں کے ساتھ کوئی جھڑپ نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا سمندر میں ایک اور میزائل تجربہ

خیال رہے کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات نے جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کو جواب میں مشترکہ مشقیں کرنے پر اکسایا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ تعداد میں میزائل تجربات کیے ہیں۔ جنوبی کوریا کے حکام کا خیال ہے کہ شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر کے یا 2017 کے بعد اپنا پہلا جوہری تجربہ کر کے تناؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top