جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک بلین فالوورز؛ رونالڈو دنیا کی پہلی شخصیت بن گئے

13 ستمبر, 2024 16:01

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک بلین فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

کرسٹیانو رونالڈو کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک بلین فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ایک بلین فالوورز رکھنے والے دُنیا کی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔

رونالڈو کے انسٹاگرام ہینڈل پر 638 ملین فالوورز، فیس بُک پر 170 ملین فالوورز، ایکس پر 113 ملین فالوورز، کوائیشو پر 9.4 ملین فالوورز، ویبو پر 7.5 ملین فالوورز اور یوٹیوب چینل پر 60.6 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب پر ایک بلین سبسکرائبرز مکمل ہونے کی تصویر اَپ لوڈ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ہم نے ایک بلین فالوورز حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے، یہ کامیابی ہماری کھیل سے محبت اور مشترکہ جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میڈیرا کی گلیوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے مراحل تک، میں نے ہمیشہ اپنے خاندان اور پُرستاروں کے لیے کھیلا ہے اور اب ہم ایک بلین افراد ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب سبسکرائبرز کے کئی ریکارڈ توڑ دیے

فٹبالر نے کہا کہ میرے اُتار چڑھاؤ میں آپ میرے ساتھ رہے، یہ سفر میرا نہیں بلکہ ہمارا سفر ہے، ہم نے ثابت کردیا ہے کہ ہم اپنی محنت سے جو کچھ چاہیں حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان

رونالڈو نے مزید کہا کہ مجھ پر یقین کرنے، مجھے سپورٹ کرنے اور میری زندگی کا حصہ بننے کے لیے آپ کا شکریہ، ہم مل کر آگے بڑھتے رہیں گے اور تاریخ رقم کرتے رہیں گے۔

قبل ازیں اسٹار فٹبالر نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے فوراً بعد ابتدائی پہلے 90 منٹ میں ہی ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرلیا تھا جو ایک ریکارڈ ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top