مقبول خبریں
کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان
پرتگال کے لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بالآخر کلب اور ملک دونوں کے لیے ریٹائرمنٹ سے متعلق لب کشائی کردی۔
لزبن میں کروشیا کے خلاف نیشنز لیگ کے میچ سے قبل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 39 سالہ فٹ بالر نے کہا کہ ان کا بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا فوری طور پر کوئی ارادہ نہیں ہے۔
رونالڈو کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کرنا کوئی مشکل فیصلہ نہیں ہوگا کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ان کے پاس پرتگال کو دینے کے لیے اب بھی بہت کچھ ہے۔
انہوں نے اپنے سابق ساتھی پیپے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے لگتا ہے میں اب کچھ بھی نہیں کر رہا تو میں سب سے پہلے ٹیم چھوڑ دوں گا۔
پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور جیتنے والے کھلاڑی تقریبا دو سال سے سعودی عرب میں النصر کی طرف سے کھیل رہے ہیں جو پرتگال کے کوارٹر فائنل میں باہر ہونے سے اس سال ریکارڈ چھٹی یورپی چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے میں ناکام رہے۔
کرسٹایانو رونالڈو نے کہا کہ میں نے قومی ٹیم پرتگال چھوڑنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا اور جب کہ انہوں نے کوچ رابرٹو مارٹینز کی حمایت برقرار رکھی ہے۔