جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قومی احتساب بیورو نے خواجہ سعد رفیق اور اُن کے بھائی کو 16 اکتوبر کو طلب کرلیا

05 اکتوبر, 2018 20:06

لاہور: سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور اُن کے بھائی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ، قومی احتساب بیورو نے سابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور اُن کے بھائی کو 16 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نےخواجہ سعدرفیق اور اُن کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کوپیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن اسکینڈل میں طلب کیا، قومی احتساب بیورو نے ہدایت کی کہ تمام دستاویزات اور منی ٹریل لے کر آئیں۔

ذرائع کے مطابق اگر 16 اکتوبر کو سعد رفیق مطلوبہ دستاویزات فراہم نہ کرسکے تو اُن کی بھی گرفتاری کا امکان ہے۔

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ خواجہ سعد رفیق اور اُن کے بھائی کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال گیا اور اب وہ ملک نہیں چھوڑ سکیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top