جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فضل الرحمان 10 دفعہ بھی الیکشن لڑلیں پھر بھی ہاریں گے

04 اگست, 2018 22:02

اسلام آباد : حکومت پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے، مولانا فضل الرحمان اپنے ایک کلو گوشت کےلئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان وزرائے اعلیٰ اور وزراء کے فیصلے11تاریخ تک کرلیں گے، قومی اسمبلی سے8آزاد امیدوار اور 26 آزاد ایم پی ایز پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں، قومی اسمبلی میں ہمارے نمبرز177، پنجاب میں186کےقریب ہیں، گیارہ تاریخ کو ایوان مکمل ہوجائے گا۔

کےپی میں بھی دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے، فاٹا کے دو آزاد ارکان پی ٹی آئی کو ووٹ دے رہے ہیں، پرویزخٹک ان سے رابطے میں ہیں، جبکہ بلوچستان میں اتحادیوں سے مل کر مخلوط حکومت تشکیل دیں گے، حکومت سازی کا یہ عمل ایک سے ڈیڑھ ہفتےمیں مکمل ہوجائے گا، تاہم اب تک حلف برداری کی کوئی تاریخ مقررنہیں کی گئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کے48حلقوں میں دوبارہ گنتی ہوئی لیکن اس سے زیادہ فرق نہیں پڑا، عمران خان نے کہا ہے کہ جو حلقے کھلوانے ہیں کھلوالیں، اپوزیشن اپنے اعتراضات لائے، ہم آئین کے مطابق انہیں حل کرینگے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اپوزیشن اپنے مطالبات تو سامنے لے کر آئے، الیکشن ہم نے نہیں کرائے بلکہ الیکشن کمیشن نے کرائے ہیں، جس کو بھی کوئی شکایت ہے ان سے رابطہ کرے ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دو نشستوں سے الیکشن ہارے ہیں، وہ دس دفعہ بھی الیکشن لڑلیں پھر بھی ہاریں گے، مولانا صاحب اپنے ایک کلو گوشت کے لئے پوری بھینس ذبح کرنا چاہتے ہیں، حکومت میں میرٹ پر لوگ ہونگے، کوئی سفارش نہیں چلے گی۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں کا بستر ہے، عوام کی جو توقعات ہیں ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، عمران خان محل میں رہ رہے ہیں نہ پروٹوکول لے رہےہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top