جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشیا کپ میں ٹیم پرفارم نہیں کرسکی، مگر ٹیم سے بہت امیدیں ہیں

29 ستمبر, 2018 20:50

اسلام آباد: ایشیا کپ 2018 میں پاکستان کی بدترین کارکردگی پرکپتان شدید تنقید کی زد میں

ایشیا کپ 2018 میں پاکستان کی بدترین کارکردگی کے بعد کپتان سرفراز احمد شدید تنقید کی زد میں ہیں اور انھیں برطرف کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

ناقدین نے پاکستانی کی ناقص کارکردگی کا ملبہ کپتان پر ڈال دیا ، یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیرمین انضمام الحق نے اس مطالبہ کو یکسر رد کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کپتان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انضمام الحق نے کہا کہ کپتان کی تبدیلی اس مسئلے کا حل نہیں۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم باصلاحیت کرکٹرز پر مشتمل ہے، ان کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے

انضمام الحق نے کہا کہ اسی ٹیم نے گذشتہ ڈیڑھ سال میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایشیا کپ میں ٹیم پرفارم نہیں کرسکی، مگر انھیں اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بہ طور چیف سیلیکٹر انھیں کپتان پر  بھروسا ہے، وہ ان کی حمایت کریں گے، بورڈ کا کپتان تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے دورہ آسٹریلیا میں آؤٹ آف فارم فخرزمان کو شامل کرنے کے فیصلہ کا دفاع کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top