جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اب واٹس ایپ پر آپ اپنا ‘ڈیلیٹڈ’ میسج پڑھ سکیں گے، مگر کیسے؟

20 دسمبر, 2022 15:37

واٹس ایپ نے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو واپس لانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تصدیق کردی۔

واٹس ایپ کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ یہ زبردست فیچر ڈیسک ٹاپ ، اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ صارفین جلد بازی میں چیٹ کے دوران کسی پیغام کو ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می کردیتے ہیں جس سے پیغام ہمیشہ کے لیے حذف ہوجاتا ہے اور جس کو میسج غلطی سے گیا ہوتا ہے وہ پڑھ لیتا ہے۔

مگر نئے فیچر سے صارفین کو اس پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا کیونکہ اب جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کریں گے تو اسے دوبارہ اپنی اسکرین پر بھی واپس لاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے نیا کال لنک فیچر متعارف کروا دیا

میسج ‘ڈیلیٹ فار می’ کرتے ہی آپ کی نظروں کے سامنے ان ڈو (undo) کا آپشن آئے گا، ان ڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر نمودار ہوجائے گا۔

لیکن یہ یاد رکھیں کہ آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ یعنی تین سے چار سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top