جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

18 جنوری, 2024 15:13

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدا مرزا کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائیکوٹ میں ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 223 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے جب کہ ذوالفقار مرزا نے پی ایس 70،71،72 سے بھی کاغذات جمع کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی

ریٹرننگ افسران اور الیکشن ٹربیونل نے دونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے جب کہ ان پر بینک ڈیفالٹر ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

تاہم سندھ ہائیکورٹ نے دونوں امیدواروں کی آئینی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top