جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس پر صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

07 دسمبر, 2023 19:17

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کے خلاف صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا۔

لارجر بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سردار طارق، جسٹس امین الدین شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹوکا قتل : صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

آصف زرداری نے 2011 میں فیصلے پر صدارتی ریفرنس بھجوایا تھا، صدارتی ریفرنس پر سپریم کورت میں 6سماعتیں ہوچکی ہیں۔

صدارتی ریفرنس پر پہلی سماعت 2 جنوری 2012 کو ہوئی تھی، صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 12 نومبر 2012 کو ہوئی تھی، صدارتی ریفرنس پر آخری سماعت 9 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top