جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ذائرہ وسیم کا اداکاری سے کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ

01 جولائی, 2019 13:46

سری نگر: بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ سے شہرت حاصل کرنے والی ادکارہ ذائرہ وسیم نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اداکارہ ذاہرہ وسیم نے ادکاری چھوڑنےکا اؑلان سماجی میڈیا کی ویب سائٹ پر جاری طویل بیان کے ذریعے کیا۔ انہوں نے لکھا کہ فلمی کیریئر میں عزت اور شہرت تو ملی ہی ہے لیکن اس کی وجہ سے مذہب سے دور ہورہی ہوں، اور زندگی سے برکت ختم ہورہی تھی جس کے باعث وہ بالی وڈ سے دوری اختیار کررہی ہوں۔

https://www.instagram.com/p/BzUBXYrlsml/?utm_source=ig_embed

جبکہ انہوں نے اپنا کئیریر کا آغاز 2017 میں ریلیز کی گئی فلم ’دنگل‘ سے کیا تھا جس میں ان کی جاندار اداکاری کی وجہ سے ان کو شہرت ملی۔ اس فلم میں انہوں نے عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم ’دنگل‘ میں اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا، اس کے علاوہ انہیں کئی فلمی ایوارڈ بھی ملے ہیں۔

اس کے بعد انہوں نے فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اداکاری چھوڑنے سے پہلے انہوں نے آخری فلم ’اسکائی ازپنگ‘ بھی سائن کی جس میں وہ اداکار فرحان ختر ارو پرینکا چوپڑا کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گی، یہ فلم رواں سال اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top