جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بیٹے نے اداکارہ ذہین طاہرہ کے انتقال کی خبروں کی تردید کردی

27 جون, 2019 17:25

کراچی: اداکارہ ذہین طاہرہ کی سوشل میڈیا پر انتقال کی خبریں گردش کرنے لگی، اداکارہ کے بیٹے نے خبروں کی تردید کردی

اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے کامران خان نے اُن کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔ اداکارہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں جنہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث چل بسیں، تاہم ان کے بیٹے کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔ اداکارہ کے بیٹے کامران خان نے میڈیا کو بتایا کہ ذہین طاہرہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔ شام تک والدہ کو وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔ دوسری طرف سوشل میڈیا پر لوگ کسی تصدیق کے بغیر ان کی موت کی خبر پھیلانے میں مصروف ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top