جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوتھ ورلڈ چیمپئن: عثمان وزیر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

25 جون, 2023 13:55

یوتھ ورلڈ چیمپئن قومی باکسر عثمان وزیر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب، ٹائٹل چیلنجر تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دیدی۔

گلگت میں منعقدہ قراقرم انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں آٹھ راؤنڈز پر مشتمل ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں تمام ججز نے اپنے متفقہ فیصلے کی بنیاد پر عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائٹل فائٹ میں عثمان وزیر نے تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ کو شکست دیدی

مقابلے کے آغاز پر تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم نے عثمان وزیر کو دباؤ میں رکھا، ابتدائی راؤنڈز میں عثمان وزیر دفاع میں مصروف رہے۔

آٹھ راؤنڈ کی اس فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر آخری دو راؤنڈ کے دوران عمدہ طریقے سے لڑے اور اپنے تابڑ توڑ مکوں سے حریف کو بے بس کردیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top