جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر کی الیکشن کمیشن میں طلبی کی درخواست پر جواب طلب

11 اکتوبر, 2021 14:19

اسلام آباد : ملیکہ بخاری کی طلبی کی درخواست پر یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی سے جواب طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء ملیکہ بخاری نے کہا کہ علی ظفر ملک سے باہر ہیں، اس لئے ذاتی حیثیت میں دلائل دونگی۔ ملیکہ بخاری نے یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کی طلبی کی درخواست دیدی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کی عدم موجودگی میں کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔ جو ویڈیوز تھی وہ دے چکے، ہمارے پاس مزید شواہد نہیں۔ صرف علی حیدر گیلانی کی پریس کانفرنس کی ویڈیو دینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی مل گئی

ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گِیلانی اور علی حیدر گیلانی نے آج تک ویڈیوز کو غلط قرار نہیں دیا۔ طلبی کی درخواست پر فریقین سے جواب مانگ لیتے ہیں۔

علی حیدر گیلانی کے وکیل نے طلبی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں تو طلبی کیسے ہو سکتی ہے۔

ممبر بلوچستان نے کہا کہ پہلے طلبی کی درخواست پر جواب دیں پھر دائرہ اختیار پر بات کرینگے۔ ملیکہ بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن 15 جولائی کے حکم میں اپنا دائرہ اختیار واضح کر چکا ہے۔

الیکشن کمیشن نے طلبی کی درخواست پر یوسف رضا گِیلانی اور علی حیدر گِیلانی سے جواب طلب کر لیا۔ کیس کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top