جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اداکار یاسر حسین نے ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کی تلقین کردی

01 جولائی, 2019 13:17

کراچی: اداکاری و کامیڈی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے یاسر حسین نے ماہرہ خان کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکو اداکاری سیکھنے کی تلقین کردی۔

سماجی میڈیا کی ویب سائٹ اسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے  سوال کریں مگر ایسے نہیں کہ میں ہی پھنس جاؤں۔ ان کے ایک مداح نے ان سے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ بہترین اداکارہ کے لیے اقراء اور ماہرہ خان میں سے کس اداکارہ کا انتخاب کریں گے؟۔

پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین نے اقراء عزیز کو بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ اگر ماہرہ خان اداکاری سیکھ لیں تو پھر ماہرہ ہی بہترین اداکارہ ہوں گی۔

یاد رہے کہ اداکار یاسر حسین نے پہلے بھی حانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا مزاق اڑایا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top