منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

دنیا کا پہلاایسا سپر کمپیوٹر جو انسانی دماغ کی صلاحیت رکھتا ہے

19 دسمبر, 2023 13:41

 

آسٹریلیا : سائنسدان دنیا کا پہلا ایسا سپر کمپیوٹر تیارکر رہے ہیں جو انسانی دماغ کی طرح کام کرسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہمارا دماغ بہت زیادہ حیرت انگیز ہوتا ہے جو ہر سیکنڈ کھربوں کام کرتا ہے اور اس کے لیے بہت کم توانائی خرچ کرتا ہے،ایک تخمینے کے مطابق اپنے افعال کے لیے دماغ محض 20 واٹ توانائی استعمال کرتا ہے۔

اسی کو دیکھتے ہوئے سائنسدانوں نے دنیا کا پہلا ایسا سپر کمپیوٹر تیار کیا ہے جو انسانی دماغ کی سطح پر نیٹ ورکس کو متحرک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے یہ سپر کمپیوٹر تیار کیا ہے جسے ڈیپ ساؤتھ کا نام دیا گیا ہے،ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین کا تیار کردہ یہ سپر کمپیوٹر اگلے سال کام شروع کرے گا۔

 

Historical development: The world's first supercomputer that imitates the  human brain is opened - TechnoPixel

 

سائنسدانوں کے مطابق یہ کمپیوٹر فی سیکنڈ 228 ٹریلین آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو انسانی دماغ کے افعال کے برابر ہے۔

انہیں توقع ہے کہ اس کمپیوٹر سے یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ہمارا دماغ اتنی زیادہ تفصیلات کا تجزیہ کرنے کے باوجود اتنی کم توانائی کیوں خرچ کرتا ہے۔

اگر ماہرین یہ جاننے میں کامیاب ہوگئے تو پھر وہ مستقبل میں ایسا مشینی دماغ تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو انسانی دماغ سے بھی زیادہ طاقتور ہوگااوراس تحقیقی کام سے انسانی دماغ کے افعال کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔

محققین نے بتایا کہ ہمیں اب تک معلوم نہیں کہ ہمارا دماغ خلیات کو کس طرح اپنے افعال کے لیے استعمال کرتا ہے، جس کے باعث ہم اس جیسے کمپیوٹر نیٹ ورک تیار نہیں کر پا رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ روایتی کمپیوٹرز میں گرافکس پروسیسنگ یونٹس اور ملٹی کور سینٹرل پروسیسنگ یونٹس استعمال کیے جاتے ہیں جو بہت سست روی سے کام کرتے ہیں اور بہت زیادہ توانائی بھی خرچ کرتے ہیں، مگر ہمارا کمپیوٹر اسے بدل دے گا۔

یہ پڑھیں : 2023میں گوگل پر سب سے زیادہ کس بالی ووڈ سیلبرٹی کو سرچ کیا گیا؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top