جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عالمی بینک کے وائس پریزیڈنٹ کی ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات

04 اگست, 2021 14:50

اسلام آباد : عالمی بینک کے وائس پریزیڈنٹ کی جانب سے احساس پروگرام میں تعاون اور اشتراک کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

عالمی بینک کے وائس پریزیڈنٹ برائے جنوبی ایشیاء، ہارٹوگ شیفر نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ احساس کے سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے پروگراموں، اصلاحات و پالیسیوں پر بریفنگ دی گئی۔

ہارٹوگ شیفر نے کہا کہ پاکستان کے احساس پروگرام سے دنیا بھر کے ممالک بہت سے اسباق حاصل کر سکتے ہیں۔ کورونا کے تناظر میں احساس کی کارکردگی بالخصوص احساس کی نسواں پچاس فیصد پلس پالیسی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے دوران حالات کسی جنگ سے کم نہیں : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

ہارٹوگ شیفر نے حکومت پاکستان، احساس اور ڈاکٹر ثانیہ کو کورونا کے پس منظر میں کلیدی کردار ادا کرنے پر مبارکباد دی اور عالمی بینک کے مکمل تعاون اور اشتراک کی یقین دہانی کرائی۔

سربراہ عالمی بینک پاکستان، آپریشنز مینیجر اور سینیئر سوشل پروٹیکشن اسپیشلسٹ بھی ہارٹوگ شیفر کے ہمراہ تھے۔ ہارٹوگ شیفر ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top