جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے کا معاملہ

10 اگست, 2018 11:29

کرک  کے حلقہ پی کے 85 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا معاملہ الکشن کمیشن میں داخل ہو چکا ہے ۔خواتین کے گروپ نے الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے شکایت جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرک پی کے 85 کےگاوں گرگری سے خواتین کا گروپ الیکش کمیشن کے باہر پہنچ گیا، کرک کی خواتین کی جانب سے الیکش کمیشن میں اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کرنے سے روکنے جانے کےخلاف درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ گاوں کے بزرگوں کی جانب سے خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا گیا۔

یاد رہے کہ کرک پی کے 85 سے متحدہ مجلس عمل کے میاں نثار کامیاب ہوئے۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top