جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس بلاک کردے گی؟

26 جون, 2024 15:48

حکومت نے فنانس بل 2024 کے تحت نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔

حکومت پاکستان نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے مشن پر گامزن ہے کیونکہ وہ فنانس بل 2024 کے تحت مزید دفعات عائد کرنےکے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

حکومت فنانس بل 2024 میں ترامیم متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے تحت وہ نان فائلرز کے بینک اکاؤنٹس بلاک کر سکیں گے۔

بزنس ریکارڈر کے مطابق یہ تجویز اصل فنانس بل 2024 کا حصہ تھی لیکن اس وقت منظور نہیں ہوئی تھی، تاہم حکومت نے اب اس منصوبے کو دوبارہ شروع کیا ہے اور اسے بل کے ترمیم شدہ ورژن میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں:کونسے نان فائلرز بیرون سفری پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے؟

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی ٹی جی او) جاری کرے گا جس میں نان فائلرز کے نام درج ہوں گے جن کے بینک اکاؤنٹس بلاک کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ نان فائلرز کھاتوں میں اپنی رقم جمع کرا سکیں گے، لیکن جب تک وہ اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کرکے فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست (اے ٹی ایل) میں شامل نہیں ہوتے تب تک انہیں رقم نکالنے سے روک دیا جائے گا۔

یہ اقدامات ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور شہریوں میں زیادہ سے زیادہ ٹیکس تعمیل کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے حکومت کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top