جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مدت بھی پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوں گے : وزیر اعلیٰ پنجاب

28 اپریل, 2021 11:51

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، مدت بھی پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کامیاب ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کردیا۔ استعفوں، لانگ مارچ کی تاریخیں دینے والوں کا اپنا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل اور نالائق اپوزیشن بند گلی میں پھنس چکی ہے۔ اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی۔ بدقسمتی سے اپوزیشن بھی وہ ملی، جس کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اعظم خان، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی اکٹھے میرے دفتر نہیں آئے : فروغ نسیم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کا خواب دیکھنے والے خود منہ کے بل گر چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ مدت بھی پوری کریں گے اور آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کامیاب ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top