جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سام سنگ کی سیریز میں الگ الگ لفظوں کا مطلب کیا ہے؟

13 مئی, 2019 10:48

کراچی: ٹیکنالوجی کے اس دور میں دیکھا جائے تو سام سنگ اور ایپل مانے ہوئے فونز میں سے ہیں۔ سام سنگ گلیکسی کی سیریز ایس سب سے زیادہ بکنے والی سیریز ہیں، کیونکہ آئی فون کے مقابلے میں سام سنگ سستا ہے۔

لیکن کبھی اس بات پر شاید ہی غور کیا ہو کہ سام سنگ کی سیریز میں ’ایس‘ لفظ کا کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ تو اس کا جواب سام سنگ نے 2011 میں ایک پریس ریلیز میں دیا تھا۔ سام سنگ کے بانی کا کہنا تھا کہ اس ’ایس‘ کا مطلب اتنا مشکل بھی نہیں، جس کا اندازہ نہ لگایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ’ایس‘ کا مطلب سپر اسمارٹ ہے۔ کیونکہ یہ فلیگ شپ سیریز ہے۔

اس کمپنی نے کئی مختلف ماڈلز متعارف کروائے جیسے آر سے مراد رائل ریفائنڈ تھا، ڈبلیو کا مطلب ونڈر تھا۔ جبکہ نئی متعارف کروانے والی اے سیریز میں اے سے الفا ہے۔

گلیکسی نے جے سیریز بھی متعارف کروائی تھی جس میں جے سے مراد جوائے، ایم سیریز میں ایم کا مطلب میجکل ہے۔

واضح رہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس سیریز کو 2019 میں 10 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر کمپنی نے اپنی مکمل ری ڈیزائن فونز ایس 10 فونز بھی متعارف کرائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top