جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کیوں منسوخ کیے؟ دہشتگردی کا خطرہ

08 اگست, 2024 17:06

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دہشتگردی کے خطرے کے باعث امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس منسوخ کردیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویانا کی سیکیورٹی حکام نے دہشگردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 2 مبنیہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ منسوخ کردیے گئے ہیں۔

کنسرٹس کے منتظمین نے اپنے بیان میں کہا کہ سرکاری حکام نے اسٹیڈیم میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر گلوکارہ کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی اقدام اٹھایا۔

مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ یا ہمشکل! صارفین دنگ رہ گئے

منتظمین کا اپنا بیان میں مزید کہنا تھا کہ مداحوں کی جانب سے خریدے گئے تمام ٹکٹس کی رقم واپس کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پرتشدد مظاہروں، شیخ حسینہ واجد کے فرار پر روینہ ٹنڈن بھی بول اٹھیں

واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین کنسرٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں ہونے والے تھے، جس میں ہر روز تقریباً 65 ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Barracuda Music (@barracuda.music)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top