جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نگراں وزیراعظم کون ہوگا؟ حکومتی اتحاد نے 5 نام شارٹ لسٹ کرلیے

02 اگست, 2023 15:36

وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں نگراں وزیراعظم کےلیے مجوزہ ناموں اور نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق رابطوں میں آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیراعظم کے تقرر کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم کیلئے دو سابق بیوروکریٹس ،دو سیاست دان اور ایک ٹیکنو کریٹ کا نام شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔ نوازشریف اور آصف زرداری نے تمام نام آج اتحادیوں کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ حکمران اتحاد میں شامل جماعتیں آج پھر سر جوڑ کر بیٹھیں گی۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں نگرا ں وزیراعظم کی تقرری اور ناموں کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔

اپوزیشن جماعتیں نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے مجوزہ نام اپوزیشن لیڈر کو پیش کریں گی۔ اجلاس میں جی ڈی اے سے فہمیدہ مرزا اور سائرہ بانو بھی شریک ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top