جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کہاں ہوگا؟، 3 وینیوز فائنل

21 ستمبر, 2023 14:54

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2024 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے امریکا کے تین شہر فائنل کرلیے۔

امریکا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے، یہ میچز نیویارک، ڈیلاس اور میامی میں ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق نیویارک شہر سے 30 میل کی مسافت پر 930 ایکڑ پر پھیلے ہوئے آئزن ہاور پارک میں 34 ہزار نشستوں والا کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جائے گا جس کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈیلاس میں گرینڈ پریری اور فلوریڈا میں بروورڈ کاؤنٹی لاڈر ہل کے پاس پہلے سے ہی میچز کی میزبانی کے لیے بنیادی ڈھانچہ موجود ہے البتہ آئی سی سی ان دونوں مقامات پر اسٹیڈیم کی گنجائش میں اضافے کے لیے اقدامات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی تاریخیں فائنل کرلیں

آئی سی سی کے مطابق آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ گزشتہ 2 سالوں کے ورلڈکپ سے مختلف ہوگا، اس میں 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کے لیے 5،5 کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، پھر ہر گروپ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کرجائیں گی، سپر 8 ٹیموں کو 4،4 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں پہلی دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top