جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہانیہ عامر شادی کب کریں گی؟ اداکارہ نے بتادیا

03 جولائی, 2024 15:39

معروف پاکستانی اداکارہ نے خود کی شادی سے متعلق بڑا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

ویسے ہانیہ عامر کی عنقریب شادی اور حالیہ منگنی سے متعلق کافی خبریں زیر گردش ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر  رہے ہیں مگر اب ہانیہ نے اس حوالے سے خود بتا دیا ہے۔

پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی ‘ڈمپل کوئین’ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا دلچسپ سیشن منعقد کیا جس میں ان کے فالوورز کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے گئے۔

ہانیہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کس مشہور جوڑی کو ترجیح دیتی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان میری پسندیدہ جوڑی ہیں۔

اسی دوران اداکارہ نے شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ شادی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے لیکن فی الحال ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ہانیہ عامر نے کئی نامور پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا، مگر کیسے؟

کس گلوکار نے چاہت کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا؟

ہانیہ عامر کو ایک مداح کی طرف سے سوال موصول ہوا کہ کیا وہ اکیلی ہے یا رومانوی ساتھی کی تلاش میں ہیں۔

انہوں نے جواب دیا کہ میں مکمل طور پر اکیلی زندگی گزار رہی ہوں اور اس وقت کسی کی تلاش میں نہیں ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top