جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جب آرڈر آف کورٹ جاری ہی نہیں ہوا تو صدر نے تاریخ کیسے دی : جسٹس جمال مندوخیل

29 مارچ, 2023 13:13

اسلام آباد : جسٹس مندوخیل نے خود سے منسوب خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جب آرڈر آف کورٹ جاری ہی نہیں ہوا تو صدر نے تاریخ کیسے دے دی، الیکشن کمیشن نے شیڈول کیسے دیا؟

سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ کل مجھ سے منسوب کچھ خبریں چلیں، میں اپنے عدالتی فیصلے پر قائم ہوں، میں اپنے ایک ایک حرف پر قائم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کے اندر سے آوازیں آئیں تو قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا : اعظم نذیر تارڑ

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ میں نے انتظامی اختیارات کے معاملے کو اندرونی معاملہ قراردیا تھا، ہم نے ازخود نوٹس اور درخواستیں 3-4 سے مسترد کیں۔ ہماری اکثریت نے ازخود نوٹس خارج کر دیا ہے۔ ہمارے حساب سے آڈر آف کورٹ ہے، جو کہ چیف جسٹس نے جاری نہیں کیا۔

معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ جب آرڈر آف کورٹ جاری ہی نہیں ہوا تو صدر نے تاریخ کیسے دے دی، الیکشن کمیشن نے شیڈول کیسے دیا؟ جہاں پر بھی اختلاف ہوتا تو آڈر آف دا کورٹ جاری ہوتا ہے۔ میری غلطی تھی یہ سب میں بتا نہیں پایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top