جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس پر حکمت عملی بنائی گئی ہے: شیخ رشید

05 جون, 2022 20:17

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ابھی لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس پر حکمت عملی بنائی گئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے اس حکومت اور قومی اسمبلی کو نہیں مانتے، کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا اسپیکر کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس پر حکمت عملی بنائی گئی ہے، کسی قیمت پر بھی موجودہ حکومت کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں، مہنگائی کے مسئلے کو ہر شہر میں اٹھایا جائے گا، لانگ مارچ کی تاریخ کا ابھی سوچ رہے ہیں، 15 تاریخ تک مہنگائی کا طوفان مزید آرہا ہے، کاش وزیراعظم اور وزرا کے گھروں پر بھی لوڈشیڈنگ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان کا استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ ابھی لانگ مارچ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، یہ حکومت بڑی بے وقوف ہے، 25 تاریخ کو ظلم کی انتہا ہوئی، الیکشن کے اعلان کے علاوہ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران خان کو گرفتار کریں گے تو اس ملک میں کچھ اور ہی ہوگا، یہ حکومت اپنے کیسز ختم کررہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top