جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان! جب کشمیر کا رخ کروگے تو اپنا نامہ اعمال ساتھ لانا: مریم نواز

11 جولائی, 2021 18:03

مظفرآباد: مریم نواز کا کہنا ہے کہ کشمیر فروشوں کا کام صرف اسے توڑنا ہے، عمران خان جب کشمیر کا رخ کرنا تو اپنا نامہ اعمال ساتھ لانا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر میرا گھر ہے، مریم نواز کی رگوں میں بھی کشمیر کا خون ہے، کشمیر اور مریم کا خون کا رشتہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرداری، نوازشریف کیسز بھگت رہے اور بچے ابو بچاؤ مہم چلارہے ہیں: فواد چودھری

مریم نواز کا کہنا تھا کہ راجا فاروق حیدر نے قدم بڑھادیا آپ لوگوں نےساتھ دینا ہے، ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو راجا فاروق تمہیں چھوڑے گا نہیں، راجا فاروق نے وفا داری کی نئی تاریخ رقم کی، راجا فاروق حیدر نے کشمیر کا کلچر بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نہ گھر میں عزت ہے نہ گھر سے باہر: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ حکمران کشمیر پر نظر جمائے بیٹھے ہیں، بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا، کشمیر فروشوں کا کام صرف اسے توڑنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلیکٹڈ کا سورج آزاد کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے : مریم نواز

انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ عمران خان کشمیر کا رخ کرنے والے ہیں، عمران خان جب کشمیر کا رخ کرنا تو اپنا نامہ اعمال ساتھ لانا، کیونکہ کشمیری سوال کریں گے ، بھارت کو کشمیر پر شب خون مارنے کی ہمت کیسے ہوئی؟، کشمیری پوچھیں گے امریکا سے واپسی پر کہا تھا ورلڈ کپ جیت کر آیا تھا وہ کہاں ہے؟۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کشمیری پوچھتے ہیں کشمیر کے مسئلے پر 2 منٹ کی خاموشی کب ٹوٹے گی، کشمیر ی پوچھیں گے کشمیر کے مسئلے پر کتنی قراردادیں منظور کرائیں، کشمیری پوچھیں گے کتنے دوست ممالک کو کشمیر کے مسئلے پر جمع کیا؟، سب کو علم ہے عمران خان کہاں سے اور انہیں کون لایا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ سلیکٹ ہونے والے کی گھر میں عزت ہوتی ہے نہ باہر، میں اورنوازشریف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، کوئی دوست ملک عمران خان سے بات کرنے کو تیار نہیں، ملک میں صرف عمران خان ہی خوشحال ہیں، سب جانتے ہیں آٹا، چینی، بجلی مہنگی کرنے میں کون ملوث ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top