منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

واٹس ایپ پر 44 ارب سے زیادہ کا جرمانہ عائد

03 ستمبر, 2021 12:55

ڈبلن: آئرلینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیٹری نے کہا کہ وٹس ایپ نے آگاہ کیے بغیر صارفین کی معلومات فیس بک کے ساتھ شیئر کی اور قوانین کی خلاف ورزی کی۔

آئر لینڈ نے واٹس ایپ پر صارف کے ڈیٹا سے متعلق قانون جی ڈی پی آر کی خلاف ورزی پر 225 ملین یورو یعنی 44 ارب سے زیادہ پاکستانی روپوں کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

واٹس ایپ پرپہلی مرتبہ یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پر 9 ارب 41 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ حکام نے  دو سال کی تفتیش اور معلومات جمع کرنے کے بعد واٹس ایپ پر جرمانہ عائد کیا ہے جسے ڈیٹا پروٹیکشن قانون میں سب سے بڑا جرمانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ریگولیٹری کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ نے آگاہ کیے بغیر صارفین کی معلومات فیس بک کے ساتھ شیئر کی ، نشاندہی کے باوجود بھی ڈیٹا کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی۔

فیصلے کے مطابق واٹس ایپ حکام آئرلینڈ کے پرائیوسی کمشنر کو قوانین کی خلاف ورزی پر مطمئن نہیں کرسکے اور وضاحت پیش کرنے میں بھی ناکام ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کی عدالت نے فیس بُک اور ٹیلی گرام کو جرمانہ کر دیا

واٹس ایپ انتظامیہ نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ مناسب نہیں ہے ، ہم صارفین کی پرائیویسی کا ہر صورت خیال رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئرش اتھارٹی کے پاس بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے 2 درجن سے زائد کیسز زیر تفتیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل پر 9 ارب 41 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top