جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

جو ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں، وہی میچ میں کرنا ہے: بابر اعظم

19 اکتوبر, 2023 14:55

بنگلورو: آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے مقابلے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ سیشن کی ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں قومی کھلاڑیوں کو بھرپور پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں بابر اعظم کو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، کپتان کا کہنا تھا کہ جو آپ لوگ ٹریننگ سیشن میں کرتے ہیں صرف وہی میچ میں کریں،کوئی زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مضبوط ٹیم ہے، چند پلیئرز کافی خطرناک ہیں: پیٹ کمنز

بابر اعظم نے کھلاڑیوں کو دیے پیغام میں کہا کہ آپ لو گ یقین رکھیں، مجھے آپ پر سو فیصد یقین ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی آج چناسوامی اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کل آسٹریلیا کےخلاف بنگلورو میں مدمقابل ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top