جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قائداعظم کا مذہب کیا تھا؟ اداکارہ کے حیران کن انکشافات

17 اگست, 2024 18:59

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل انعم تنویر نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مذہب سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ و ماڈل انعم تنویر نے پاکستان کی عجیب تاریخ بتائے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان دراصل 1971 میں بنا، اس سے پہلے ملک سیکیولر تھا۔

انعم تنویر نے کہا کہ پاکستان کو بنانے میں مسلمانوں کی کوئی زیادہ خدمات نہیں تھیں بلکہ اصل کردار پارسیوں اور مسیحیوں نے ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا ماورا حسین جلد شادی کرنے والی ہیں؟ پوسٹ وائرل

انہوں نے کہا کہ انگریز اس ملک میں ریلوے کا نظام دے گئے، میزبان نے سوال کیا کہ قائداعظم نے اس ملک کا سسٹم بنایا، جس پر اداکارہ نے کہا کہ قائد اعظم کون تھے؟ لوگوں کو بتائیں نا؟ جس پر میزبان نے کہا کہ وہ مسلمان تھے۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات کی اپنے فرانسیسی دیرینہ دوست کیساتھ تصاویر وائرل

میزبانک کی بات پر انعم تنویر نے کہا کہ قائد اعظم پارسی تھے اور اس ملک کو بنانے میں پارسیوں اور مسیحیوں کی خدمات رہی ہیں۔

اس پر میزبان نے اصرار کیا کہ قائد اعظم تو مسلمان تھے؟

مزید پڑھیں: دانیہ سے کون کون شادی کرنا چاہتا تھا، مفتی قوی کے انکشافات

ان کے جواب پر انعم تنویر نے کہا کہ بانی پاکستان کے حوالے سے دو نظریے ہیں، جس میں سے ایک کے مطابق وہ مسلمان تھے اور دوسرے کے مطابق وہ پارسی تھے۔

بعدازاں انہوں نے کہا کہ قائداعظم مسلمان تھے یا نہیں لیکن وہ یہ بات کہنا چاہ رہی ہیں کہ پاکستان پہلے سیکولر ملک تھا۔ جسے 1971 میں یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام دیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top