جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خونی مارچ اور حملہ آوروں سے کیسا معاہدہ؟ آج بھی خالی ہاتھ لوٹے ہیں : مریم اورنگزیب

26 مئی, 2022 10:59

اسلام آباد : مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پہلے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے تھے، آج بھی خالی ہاتھ لوٹے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان اور الٹی میٹم کیسا! ان کو تو بیٹھنا تھا۔ جو خونی مارچ کا اعلان کریں اور حملہ آور ہوں، ان سے کیسا معاہدہ؟ پی ٹی آئی والوں سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت جب مرضی الیکشن تاریخ کا اعلان کرے گی۔ الیکشن کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کا ہے۔ پی ٹی آئی والے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بہانہ بنا کر ہنگامہ کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’’لاکھوں‘‘ لوگ کہاں گئے؟ پی ٹی آئی پٹ گئی، ڈھیٹ بن کر کھڑا ہے یہ کپتان : حمزہ شہباز

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 18 پولیس اور رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ ان کے پاس لوگ ہی نہیں تھے، مظاہرین بیٹھ جاتے ڈی چوک پر۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو آج پیغام مل گیا ہے۔ ان لوگوں نے پورے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کیا۔ پی ٹی آئی والوں کی وجہ سے گزشتہ روز کتنے نقصان ہوئے۔ عوام نے عمران خان کی سیاست کو مسترد کردیا پے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ پہلے بھی خالی ہاتھ واپس لوٹے تھے، آج بھی خالی ہاتھ لوٹے ہیں۔ ریڈ زون میں پولیس اور رینجرز بھی موجود ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top