جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

’’ سپر بلیو مون ‘‘ میں خاص کیا ہے؟ کیا آج چاند نیلا نظر آئے گا؟

30 اگست, 2023 14:36

2023 کے سپر بلیو مون کا نظارہ آج کیا جاسکے گا۔ آج رات چاند رواں ماہ میں دوسری بارزمین سے قریب ترہوگا۔

سُپر مون کیا ہے؟

سپر مون چاند کی اس صورت کو کہا جاتا ہے جب وہ زمین کے قریب سے گزرتا ہے اور عمومی طور پر دکھائی دیے جانے والے چاند کے سائز سے بڑا دکھائی دیتا ہے۔

سُپر بلیو مون کیا ہے؟

سُپر بلیو مون سے مراد یہ نہیں کہ آج رات چاند کا رنگ نیلگوں مائل ہوجائے گا بلکہ اسے ’’ سُپر بلیو مون ‘‘ اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ایک ماہ میں دکھائی دینے والا دوسرا سُپرمون ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں کیا آپ فیس بک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں؟ تو یہ تحریر آپ کیلئے ہے

2023کا سب سے روشن اوربڑا چاند ’سُپربلیو مون‘ کا خوبصورت نظارہ آج کیا جاسکے گا،آج رات چاند رواں ماہ میں دوسری بارزمین سے قریب ترہوگا۔

سپربلیومون معمول سے 7.2فیصد بڑا اور 5.7 1 فیصد زیادہ روشن نظرآئے گا۔ اس مہینے کا سپر بلیو مون اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ اس کے بعد ایسا نظارہ دیکھنے کے لیے 2037 تک انتظار کرنا ہوگا۔

اسپیس و ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق رواں مہینے کا دوسرا سپرمون پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 4 بجے دیکھا جاسکے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top