جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

معروف سیاسی رہنما وزیر ہمایوں اختر نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی

16 دسمبر, 2023 16:25

 

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

لاہور میں آئی پی پی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہمایوں اختر نے کہا کہ تمام ساتھی دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں، 9مئی کوشہداکےمجسموں کی بےحرمتی کی گئی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ غربت،مہنگائی ،بےروزگاری اہم مسائل ہیں، کوئی وجہ نہیں ملک کے مسائل حل نہ ہوں، ہم ملک کو غربت کی زنجیروں سے آزاد کرائیں گے۔

اس موقع پر آئی پی پی پیٹرن اِن چیف جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ خوشی ہےہمایوں اخترنےآئی پی پی میں شمولیت اختیار کی، یہ پارٹی سینئر نائب صدر ہوں گے، ہمارا مشن پاکستان کو بحران سے نکالنا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو دبایا نہیں جارہا، دوسری جماعتوں سے میل ملاپ سیاست کا حصہ ہے، الیکشن کے لیے کسی پارٹی کو آگے یا پیچھےنہیں رکھا جا رہا، الیکشن کا ماحول ہے، پہلے الیکشن لڑیں گے، باقی چیزیں بعد میں سیٹ ہوں گی۔

واضح رہے کہ ہمایوں اختر کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں، ماضی میں وہ ن لیگ اور ق لیگ کا بھی حصہ تھے۔

یہ پڑھیں : رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top