جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہم پاکستان کو مشکل حالات سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے: وزیراعظم

10 اپریل, 2023 16:28

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کو مشکل حالات سے بچانے کےلیے اکٹھے ہوئے، اتحادی حکومت کو ایک سال ہوگیا ہے۔

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی تقریب میں قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، 73 کے آئین میں مختلف اوقات میں ترامیم کی گئیں، ڈکٹیٹر شپ کے زمانے کے باوجود آئین آج بھی زندہ ہے، 50 سال پہلے معزز سیاستدان اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مل بیٹھے، سیاسی اکابرین کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ آئین کی صورت میں نکلا، یہ کارنامہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر کا بل واپس کرنا افسوسناک ہے، وہ پی ٹی آئی کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں: وزیراعظم

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئین ہمیں یاد دلاتا ہے کہ 1955 میں نظریہ ضرورت کو ایجاد کیا گیا، ترامیم کے باوجود آئین سلامت ہے، ملک میں نظریہ ضرورت کو ایجاد کیا گیا، ایک چیف جسٹس نے ڈکٹیٹر کو 3سال رعایت دی، سیاستدانوں میں بھی خامیاں ہیں، آئین کے تحت حکومت حاصل کی، لوگ سمجھتے تھے کہ یہ مخلوط حکومت ایک ماہ نہیں چلے گی، آج حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، اندازہ نہیں تھا کہ حالات اتنے مشکل ہیں، ہم پاکستان کو مشکل حالات سے بچانے کےلیے اکٹھے ہوئے، اتحادی حکومت کو ایک سال ہوگیا، مشکلات ہوں گی مگر ہم نے مل کر لڑنا ہے، ہر پارٹی نے اپنے مینو فیسٹو پر الیکشن میں جانا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top