جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سی پیک کے دوسرے مرحلے کی کامیابی اور جذبے کیساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں: وزیراعظم

03 اگست, 2023 11:17

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ نئی بلندی پر لیجانے میں چینی صدر کا کردار قابل تعریف ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کی کامیابی اور جذبے کیساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے ایک ٹوئٹ بیان میں کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے بے حد مشکور ہیں، چینی صدر نے سی پیک کے 10سال مکمل ہونے پر پاکستان سے یکجہتی کا پیغام دیا، چینی صدر نے سی پیک کو اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ آپریشن کا ایک مثالی منصوبہ بنایا، سی پیک چینی صدر کے پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سی پیک نے 10 سال میں سماجی و اقتصادی، توانائی شعبوں میں کئی سنگ میل عبو کیے، سی پیک نواز شریف کی قیادت میں تبدیلی کا اہم موڑ ہے، پاکستان اس منصوبے کی کامیابی کو دوستوں، شراکت داروں کیساتھ بانٹنے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اور بھائی چارے کا تعلق مثالی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ نئی بلندی پر لیجانے میں چینی صدر کا کردار قابل تعریف ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کی کامیابی اور جذبے کیساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top