جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہم ترقی کررہے ہیں یا ہماری تنزلی ہورہی ہے !  ڈیجیٹل رپورٹ

10 اگست, 2021 14:05

غور کیجئے تو ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کررہے ہیں مگر دوسری جانب ہم تنزلی کی جانب جارہے ہیں۔

 

ایک طرف جس تیزی سے سائنس ترقی کررہی ہے تو دوسری جانب اس سے زیادہ تیزی سے،
ہماری جانب بیماریاں بڑھ رہی ہیں اورسامنے کی مثال کورونا وبا ء ہے۔

 

پہلے کنویں کا میلا پانی پی کر بھی عمر 80 ،85سال ہوتی تھی اور اب منرل واٹر پینے کے باوجود بھی 50 سال،
میں بڑھاپا آجاتا ہے۔

 

ہم سے پہلے والے میلا سا تیل کھا کر تاحیات کام کرتے رہتے تھے اور اب ہم جدید کوکنگ آئل اور گھی کھا کر بھی ہانپ رہے ہیں۔

 

 

پہلے ڈلے والے نمک کھا کر ہائی بلڈ پریشر سے دور تھے مگر اب ہم آیوڈین والانمک استعمال کرکے بھی ،
ہائی اور لو بلڈ پریشر کا شکار ہیں۔

 

پہلے 70 ، 80 سال تک چبا چباکر کھاتے تھے اور اب مہنگے مہنگے ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کے باوجود بھی ،
جوانی میں ہی ڈینٹسٹ کے چکر لگ رہے ہیں۔

 

یہ ڈیجیٹل رپورٹ دیکھئے  : پانی کی کمی کا مقابلہ کرنے کے 10 آسان طریقے

 

پچھلے زمانے میں گھر کا سادہ کھانا کھا کر فٹ رہتے تھے اب طرح طرح کے وٹامن اور فوڈ سپلیمنٹ کھاکر بھی،
کمزوری محسوس کرتے ہیں۔

 

پہلے کی مائیں چار ، پانچ بچوں کی پیدائش کے بعد بھی بھرپور فٹ رہتی تھی مگر اب کی مائیں ایک بچے کی،
پیدائش کے بعد ہی جسمانی طور پر نڈھال ہوجاتی ہیں۔

 

پہلے میٹھا کھایا جاتا تھا مگر شوگر کا شور نہیں تھا مگر اب میٹھا کا سنتے ہی شوگر کی بیمار ی کا شور اُٹھ جاتا ہے۔

 

جب ایجاد ات کی فہرست کو دیکھتے ہیں تو ایٹم بم سرفہرست نظر آتا ہے مگر اس سے بڑا المیہ کیا ہے کہ،
ہم اس ایجاد کی تعریف کررہے ہیں جس کا کام ایک جھٹکے میں لاکھوں انسانوں کو ماردینا ہے۔

 

یہ تو چند چیزیں ہیں جس کا ذکر اوپر کیا گیا ہے ورنہ ایسی بے شمار چیزیں ہیں جس کاحال بہت بگڑ گیاہے اور ہم تک یہ سمجھ نہیں پائیں ہیں کہ ہم ترقی کررہے ہیں یا ہماری تنزلی ہورہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top