جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

1988 سے پانی کا بل واجب الادا، واسا کا پاکستان اسپورٹس بورڈ کو کنیکشن کاٹنے کا الٹی میٹم

18 نومبر, 2022 15:25

لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ واسا کا بڑا ڈیفالٹر نکلا، واسا نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کو آخری وارننگ جاری کردی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 1988 سے پانی کے بلوں کی ادائیگیاں نہیں کیں، پاکستان اسپورٹس بورڈ 81 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیوں میں ناکام رہا۔

واسا کے مطابق 2 ٹیوب ویلز اور سیوریج کے بلوں کی ادائیگی کے بارہا نوٹسز جاری کیے گئے، زیر زمین پانی واسا کی ملکیت ہے، کسی ایک بھی نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: واسا کے 50 سے زائد ڈیلی وجیز ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم

واسا کا کہنا ہے کہ 25 نومبر تک ادائیگیاں نہ کی گئیں تو پانی کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top