جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وسیم اکرم اور گھمبیر کابابر اعظم کو پی ایس ایل کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ

09 دسمبر, 2023 17:19

 

پاکستان اور بھارت کے مشہور ومعروف سابق کرکٹرز وسیم اکرم اور گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کو بہتری کے لیے پاکستان سپر لیگ میں بھی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دےدیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم سے گفتگومیں وسیم اکرم نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک نامور کھلاڑی کی حیثیت سے انہیں کھیلنے، رنز بنانے اور کھیل سے لطف اندوز ہونے پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے چند سال پہلے بابر اعظم کو ایک آئیڈیا دیا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی نہ کریں، آپ ایک بڑے کھلاڑی ہیں، اپنا پیسہ لیں، کھیل کھیلیں، رنز بنائیں، گھر جائیں، اور پھر اگلے ایونٹ میں شرکت کریں۔

وسیم اکرم نے کہا میں نے بابر سے کہا تھا کہ پاکستان کی کپتانی ٹھیک ہے، لیکن لیگ کرکٹ میں کپتانی بغیر کسی وجہ کے اضافی تناؤ لاتی ہے۔

 

HBL PSL 8: Babar Azam officially joins Peshawar Zalmi

 

تاہم سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر نے وسیم اکرم کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ میں نے ورلڈکپ سے پہلے بابر اعظم کے ٹاپ اسکورر رہنے کی پیشگوئی کردی تھی مگر قیادت کے دباؤ سے ان کی پرفارمنس بھی متاثر ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کپتانی سے آزاد ہوکر بابر کی اب بہترین صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں گی، اب میدان میں شائقین کو ایک مختلف بابر اعظم دیکھنے کو ملے گا جو آج تک کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔

گوتم گمبھیر نے مزید کہا کہ انھیں پی ایس ایل جیت کر بھی کچھ نہیں ملے گا مگر بیٹنگ پر توجہ دیں تو پاکستان کی تاریخ کے بہترین بیٹر کی حیثیت سے اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی کا پریشر ختم ہونے کے بعد امید ہے کہ بابر مزید 10سال تک کرکٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے اختتام کے بعد 15 نومبر کو بابر اعظم نے تینو فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

یہ پڑھیں : پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان 4روزہ میچ ڈرا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top