جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قانون بناتے ہوئے ہمیں بلڈوز کریں گے تو شور شرابہ ہوگا : راجہ پرویز اشرف

21 جون, 2021 14:14

اسلام آباد : راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ہر ناکامی پر اپوزیشن کو چور ڈاکو کہا گیا، قانون بناتے ہوئے ہمیں بلڈوز کریں گے تو شور شرابہ ہوگا۔

راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے تمام اختیارات ایوان کو واپس کیے۔ بھٹو خاندان نے اس ایوان کی توقیر کیلئے جانوں کی قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کرے جمہوریت کا یہ سفر رواں دواں رہے۔ جمہوریت میں مشکلات اور سخت وقت آتے ہیں۔ منزل کو سامنے رکھنے والی قومیں کامیاب ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صوبے پر مسلسل معاشی حملے ہورہے ہیں، کب تک ظلم کو برداشت کریں گے : بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ بجٹ پر اپوزیشن کی تنقید اور تجاویز پارلیمانی نظام کا حصہ ہے۔ قانون بناتے ہوئے ہمیں بلڈوز کریں گے تو شور شرابہ ہوگا۔ اس ایوان کو ایسے انداز میں چلایا جائے جو سب کیلئے باعث توقیر ہو۔ ہر حکومت کوشش کرتی ہے ایسا بجٹ لایا جائے جس سے ان کی نیک نامی ہو۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ عام شہری تک ثمرات پہنچنے چاہئیں۔ وعدوں پر ایک فیصد بھی عمل نہیں ہوا تو کیا سمجھا جائے؟ آپ تو پہلے دن کام کرنے کے بجائے اپوزیشن سے دست و گریباں تھے۔ ہر ناکامی پر اپوزیشن کو چور ڈاکو کہا گیا آج بھی وہی رویہ ہے۔ کیا 5 سال اپوزیشن پر الزامات لگانے کیلئے حکومت بنائی گئی؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top