جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کے خواہاں ہیں: اسد عمر

16 جولائی, 2021 17:52

اسلام آباد: اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کررہے ہیں، بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کے خواہاں ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا اسلام آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کشمیر کا الیکشن چند ماہ آگے کرنے کی تجویز دی تھی، الیکشن کمیشن کو 2 ماہ پہلے تجویز دی تھی۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیرمیں 5ویکسی نیشن سینٹر بنائے، آزاد کشمیرمیں ہزاروں لوگوں کو روزانہ ویکسین لگائی جارہی ہے، الیکشن کمیشن کو کہا ویکسی نیشن مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیے جائیں، مظفر آباد میں کورونا مریضوں کی شرح بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا بھارتی صحافی کے سوال پر منہ توڑ جواب

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال انتہائی سنگین ہے، کشمیر میں مسلسل گولہ باری ہورہی ہے، بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ وادی کے عوام کا جذبہ ناقابل تسخیر ہے، وزیراعظم بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی اخبارات میں عمران خان کی مقبولیت کی خبریں شائع ہورہی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کی، بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کے خواہاں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top