ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستان کیساتھ ‘سرحد پار دہشت گردی’ کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ

11 جون, 2024 17:16

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا ہےکہ نئی دہلی پاکستان کے ساتھ سالوں پرانی سرحد پار دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز راشٹرپتی بھون میں ایک عظیم الشان تقریب میں ریکارڈ تیسری مدت کے لیے حلف اٹھایا، جس میں سات علاقائی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مودی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سمبھالنے پر مبارکباد دی تھی جس کے جواب میں نریندر مودی نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

ایک بیان میں جے شنکر نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ برسوں پرانی سرحد بار دہشتگردی کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے جب کہ چین کے ساتھ سرحدی مسائل کے حل تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

نریندر مودی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی

شہباز شریف کی مودی کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

بھارتی وزیر خارجہ کا میڈیا نمائندگاں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے ساتھ تعلقات اور مسائل دونوں مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک چین کا تعلق ہے تو سرحد پر اب بھی کچھ مسائل موجود ہیں اور ہماری توجہ اس بات پر ہوگی کہ انہیں کیسے حل کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top