ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

نریندر مودی وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی

05 جون, 2024 14:48

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزیراعظم  نریندر مودی نے کابینہ کے ساتھ اپنا استعفیٰ صدر دروپدی مرمو کو پیش کردیا جسے قبول بھی کرلیا گیا ہے جب کہ مودی اور ان کی نئی کابینہ نئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے تک کام جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی جانب سے 8 جون کو مسلسل تیسری مدت کے لئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کا امکان ہے۔

بھارتی انتخابات میں مودی کی بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے اتحاد نے 292 نشستیں جیت کر اکثریت حاصل کی، اگر این ڈی اے حکومت بناتی ہے تو مودی سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے بعد تیسری مدت کے لئے اقتدار برقرار رکھنے والے دوسرے لیڈر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی الیکشن؛ مودی برتری حاصل کرنے میں ناکام، ;400 پار ہندسہ مذاق بن کر رہ گیا

بی جے پی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے سرکردہ قائدین آج شام لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا جائزہ لینے اور حکومت کی تشکیل کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کے لئے میٹنگ کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top