ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

بھارتی الیکشن؛ مودی برتری حاصل کرنے میں ناکام، "400 پار ہندسہ مذاق بن کر رہ گیا”

04 جون, 2024 21:50

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے 24 جماعتی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے بھاری اکثریت سے جیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد آج ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور الیکشن کمیشن نتائج کااعلان کررہا ہے جس سے حکمراں جماعت کے پاؤں تلے زمین نکل گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت الیکشن؛ کنگنا، شتروگن سنہا اور ہیما مالنی کو برتری، سمرتی کو شکست

بی جے پی اتحاد (این ڈی اے)

لوک سبھا کی 543 نشستوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا اور سرویز ایجنسیز کے ایگزٹ پول غلط ثابت ہوگئے اور بی جے پی اتحاد این ڈی اے بھاری اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی الیکشن؛ مسلمان کرکٹر یوسف پٹھان نے بھی میدان مار لیا

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کی سربراہی میں 24 جماعتی اتحاد این ڈی اے کو 292 نشستوں پر برتری حاصل ہے جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی 240 سیٹیں شامل  ہیں۔نریندر مودی نے انتخابات سے قبل اب کی بار 400 پار کا نعرہ لگایا تھا تاہم وہ 300 کابھی ہندسہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی انتخابات میں مودی اتحاد کو دھچکا، اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

بھارتیہ جنتا پارٹی کو موجودہ انتخابات میں 63 سے زائد نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑا اور 2019 کے انتخابات میں بی جے پی نے لوک سبھا کی 303 نشستیں جیتی تھیں۔

دوسری جانب کانگریس کی سربراہی میں 24 جماعتی اتحاد انڈیا 292 نشستوں پرآگے ہے، سماج وادی پارٹی 38 اور آل انڈیا ترنمول کانگریس 29 نشستوں پر آگے ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top