ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بھارتی انتخابات میں مودی اتحاد کو دھچکا، اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

04 جون, 2024 15:15

بھارتی انتخابات 2024 میں کانگریس اتحاد نے نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)  کو بڑا دھچکا دے دیا جس کے نتیجے میں بھارت کی اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی۔

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ سیشن میں زبردست تیزی کے بعد آج 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی کیونکہ قبل از وقت انتخابی نتائج بی جے پی کی زیر قیادت اتحاد کو 272 سے زائد نشستوں پر برتری تو حاصل ہے لیکن مودی کی جماعت 234 نشستوں کے ساتھ اکیلے حکومت بنانے کے قابل نہیں۔

ابتدائی رجحانات کے مطابق بھارت میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک این ڈی اے فی الحال 280 نشستوں پر آگے ہے جبکہ بھارت بلاک کو 222 نشستوں پر برتری حاصل ہے  تاہم حکومت بنانے کے لئے کسی بھی پارٹی یا اتحاد کو 543 نشستوں والی لوک سبھا اسمبلی میں 272 سیٹیں لینا ضروری ہے۔

آج کاروبار کے دوران بھارت میں بینکوں کے حصص میں 7.8 فیصد، ریئلٹی میں 9.1 فیصد، بنیادی ڈھانچے میں 10.5 فیصد، تیل اور گیس کے حصص میں 11.7 فیصد اور سرکاری کمپنیوں 17 فیصد کمی ہوئی۔

ممبئی میں ووٹوں کی گنتی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پارٹی انتخابات میں بڑی اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔

ایگزٹ پولز میں کہا گیا ہے کہ مودی اتحادیوں کی مدد سے مسلسل تیسری مدت کے لئے اقتدار میں واپس آسکتے ہیں۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں ریکارڈ 64 کروڑ 20 لاکھ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تاہم اس سال ووٹنگ ٹرن آؤٹ 66.3 فیصد رہا جو 2019 کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top