ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

شہباز شریف کی مودی کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

10 جون, 2024 20:06

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو دوبارہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سمبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

شہباز شریف نے ایکس پر مودی کو مبارکباد پیش کی جو دونوں ہمسایہ ممالک کے دورماین مثبت تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے سفارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

بعد ازاں بھارتی وزیر اعظم نے شہباز شریف کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

بھارتی وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نیک خواہشات کے لیے شکریہ۔

اس بار، مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کی وجہ سے دیگر جماعتوں کی حمایت سے مخلوط حکومت کی تشکیل کی ضرورت پڑی۔

بھارتی صدر دروپدی مرمو نے ایوان صدر میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب کے دوران مودی سے عہدے لیا، تقریب حلف برداری میں نومنتخب اراکین اسمبلی اور مختلف معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی تھی۔

حلف برداری کی تقریب میں بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ اور ماریشس سمیت ہمسایہ ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔

مودی جواہر لال نہرو کے بعد مسلسل تیسری مدت کے لئے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سمبھالنے والے بھارت کے دوسرے وزیراعظم بن گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top