جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ووٹرز کو حراساں کیا گیا، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کا نوٹس لے: شرجیل میمن

16 اکتوبر, 2022 17:59

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جلوسوں سے پولنگ عملے کو حراساں کیا گیا، لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی اس غنڈہ گردی کا نوٹس لے۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کراچی میں ضمنی انتخابات کے موقع پر کھلے عام بدمعاشی کی، مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ایم پی ایز، ایم این ایز اور کرمنل عناصر غنڈہ گردی کرتے رہے، معصوم ووٹرز کو دھمکاتے اور ڈراتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی رہنما پر حملہ، ایم پی اے کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی سرعام دھجیاں اڑائی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جلوسوں سے پولنگ عملے کو حراساں کیا گیا، لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی اس غنڈہ گردی کا نوٹس لے، عمران خان نے شکست کے خوف سے ہر حربہ استعمال کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top